کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی: آئی ایس پی آر نے خصوصی ملی نغمہ ریلیز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ISPR-Song-on-Kashmir-Day (1)

راولپنڈی: مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آج  یومِ یکجہتیِ کشمیر کے موقعے پر  آئی ایس پی آر نے خصوصی ملی نغمہ جاری کیا ہے۔ 

مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو کے خلاف پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے نغمہ جاری کیا  ہے جس میں ساحر علی بگا نے آواز کا جادو جگایا۔

شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر یہ نغمہ جاری کیا جس میں کشمیریوں کی ہمت اور حوصلے کی تعریف کی گئی ہے۔

نغمے کے مطابق کشمیر کی وادی جاگ اٹھی ہے اور اب بھارتی فوج کو اپنے انجام کی فکر کرنی چاہئے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ جدوجہدِ آزادی کے نئے عہد کا آغاز کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان آج مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے یومِ یکجہتئ کشمیر منا رہے ہیں جس کے دوران ریلیاں، جلسے جلوس اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالخلافوں میں مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔ بڑی تعداد میں پاکستانی عوام اپنے گھروں سے نکل کر غاصب بھارت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتئ کشمیر منایا جارہا ہے

Related Posts