بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 3 سال مکمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 3 سال مکمل
بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 3 سال مکمل

راولپنڈی: پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 3 سال مکمل ہوگئے۔ 27 فروی مادرِ وطن کے ناقابلِ تسخیر دفاع کیلئے یادگار دن کے طور پر منایا جاتا ہے جب فوجی جوانوں نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے دشمن کو اس کی سازش کا ایسا کرارا جواب دیا جسے وہ ساری زندگی یاد رکھے گا۔ 3 سال قبل ائیر فورس نے بھارتی طیارہ مار گرایا اور پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، پاک فضائیہ کے پائلٹس کو ائیر چیف کا سلام

واقعے کی یادگار کے طور پر کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں گیلری قائم کردی گئی ہے۔ 26 فروری 2019 کو رات گئے بھارتی فضائیہ نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور 40کلومیٹر اندر داخل ہو کر پے لوڈ گرایا۔

پاک فضائیہ نے دشمن کی کارروائی کا بھرپور جواب دیا۔ بھارتی جارحیت کے ردِ عمل کے طور پر پاکستانی شاہینوں نے بھارت کا طیارہ نہ صرف مار گرایا بلکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی قیدی بنایا جس کی زیر استعمال اشیاء پی اے ایف میوزیم میں رکھ دی گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی پائلٹ کے بیان ٹی اِز فنٹاسٹک پر بھارتی ائیر فورس کا خوب مذاق اڑایا۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کا سہرا ونگ کمانڈر نعمان، فہیم اور اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کے سر جاتا ہے جنہیں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ 

Related Posts