بھارتی عوام کا نازیبا گانے پر سنی لیون کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی عوام کا نازیبا گانے پر سنی لیون کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
بھارتی عوام کا نازیبا گانے پر سنی لیون کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ سنی لیون بھی انتہاء پسند ہندوؤں کے شر سے محفوظ نہ رہ سکیں، گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی اداکارہ کے نئے گانے سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوگئے، بھارتی عوام نے اداکارہ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

سنی لیون کے نئے گانے ’مدھوبن میں رادھیکا ناچے‘ مبینہ طور پر 1960 کا ہندی عقیدتی گانا ہے، جسے اشتعال انگیز انداز میں دوبارہ فلمایا گیا ہے۔ جس پر ہندوؤں کو اعتراض ہے۔

سنی لیون پر فلمائے گئے اس گانے کا نیا انداز بھارتی عوام کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکارہ کے خلاف کارروائی کرنے اور فوری حراست میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی شہریوں کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنی لیون کے اس گانے پر شدید ردِ عمل سامنے آرہا ہے۔

ایک صارف نے اس حوالے سے لکھا کہ’وہ سنی لیون کی گرفتاری اور بگ باس میں اس گانے کی تشہیر کے لیے بلانے پر سلمان خان کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاوری گرل دنانیر مبین کی سالگرہ، شوبز شخصیات شریک ہوئیں

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو فوری طور پر حراست میں لیا جائے، اور (مدھوبن میں رادھیکا) گانے کی ویڈیوکو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کیا جائے، یا اس گانے کو بنانے والے قانونی کارروائی کا سامنا کریں‘۔

Related Posts