اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنان اور حامی سڑکوں پر نکل آئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے بعد اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی سمیت بڑے شہروں میں پارٹی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔
اسلام آباد:
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد فیض آباد انٹر چینج پر جمع ہوئی جہاں پولیس نے مظاہرین کو اسلام آباد کی طرف مارچ سے روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کی قیادت میں پشاور میں احتجاج جاری۔#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن ہے pic.twitter.com/3uUrTpyYRU
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) October 21, 2022
کارکنوں نے مین روڈ بلاک کر دی اور ٹائروں کو آگ لگا دی جس سے شریان پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔
کراچی:
کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنان شارع فیصل پر واقع پارٹی آفس کے باہر جمع ہوئے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔
Peaceful protest against CEC’s decision being carried out in Karachi- #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/cqS9MkVwHw
— PTI (@PTIofficial) October 21, 2022
مظاہرین کی تعداد بڑھنے سے شاہراہ فیصل پر ٹریفک میں خلل پڑا۔ تشدد کے بڑھتے ہوئے خطرے کی روشنی میں پولیس نے واٹر کینن بھی تعینات کیے۔
پارٹی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کیے گئے ویڈیوز میں علی حیدر زیدی اور دیگر رہنماؤں کو پر امن احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
دریں اثناء کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج ”سمجھ سے بالاتر“ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نگراں ادارے کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔
دیگر شہر:
پارٹی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے ویژولز میں خیبر پختونخوا کے وزیر تیمور خان جھگڑا کو پشاور میں ایک احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
رحیم یار خان کی ایک اور ویڈیو میں کارکنوں کو سڑک بلاک کرتے اور ٹائر جلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:گنڈا پور کا کارکنوں کو ڈی آئی خان بند کرنے کا حکم
واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے کی صورت میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے اعلان سے قبل ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔