عمران خان ڈراما ایکسپرٹ، ملک میں انتشار پھیلانا ان کا مقصد ہے، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خاتون جج کو للکارا گیا، عدلیہ کو سوموٹو نوٹس لینا چاہیے، عدالت میں پیش رپورٹ سے تشدد کے جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا، عمران خان ڈرامے بازی کے ایکسپرٹ ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کی امانت اور صداقت کا جنازہ نکل چکا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو جب معلوم ہوا کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے تو اس نے فتنہ، فساد، انتشار اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جن کا مقصد معاشی استحکام اور عوام کے اعتماد کو خطرے میں ڈالنا ہے، ان کا مقصد ملک کو دیوالیہ کرنا تھا جبکہ موجودہ حکومت معیشت کو درست سمت میں گامزن کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے پچھلے چار سال معاشی سرنگیں بچھائیں، آئی ایم ایف کا پروگرام تباہ کیا تاکہ ملک دیوالیہ ہو اور جب فارن ایڈڈ پارٹی کے فارن ایجنٹ چیئرمین ملک پر مسلط ہو تو پھر ملک کے ساتھ یہی کچھ ہوتا ہے، عمران خان تماشوں، ڈراموں، نوٹنکی اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ کا عادی ہے، عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ ثابت ہو چکی ہے اور اب وہ اپنی من گھڑت اور بے بنیاد بیانیہ پھیلا کر ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Posts