بیوی نے شوہر کو گرل فرینڈ کیساتھ دیکھ کر چپلوں سے پٹائی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیوی نے شوہر کو گرل فرینڈ کیساتھ دیکھ کر چپلوں سے پٹائی کردی
بیوی نے شوہر کو گرل فرینڈ کیساتھ دیکھ کر چپلوں سے پٹائی کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کانپور: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما موہت سونکر کی اہلیہ نے انہیں ان کی گرل فرینڈ کے ساتھ دیکھ لیا، جس کے بعد بی جے پی رہنماء کی اہلیہ اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکیں اور شوہر کی چپلوں سے دھلائی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں موہت سونکر کی اہلیہ نے دیکھا کے ان کے شوہر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ گاڑی میں سیر سپاٹے کررہے ہیں، جس کے بعد انہوں نے اپنے گھر والوں کو فون کرکے بلایا اور گاڑی کا پیچھا کیا۔

بی جے پی رہنماء کی اہلیہ نے موقع دیکھتے ہی شوہر کو پکڑا اور اس پر چپلوں کی برسات کردی، جب کہ بی جے پی رہنما کے سالوں نے انہیں پکڑا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:بی جے پی رہنما پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام، مبینہ داعش رکن گرفتار

بھارتی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ پر موہے کی گرل فرینڈ کے شوہر اپنے دوستوں سمیت پہنچے اور اہلیہ کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔جس کے بعد میمز کا طوفان برپا ہوگیا ہے۔

Related Posts