خاتون رپورٹر کی موت، پی ٹی آئی کا آج کا لانگ مارچ ختم کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون رپورٹر کی موت، پی ٹی آئی کا آج کا لانگ مارچ ختم کرنے کا فیصلہ
خاتون رپورٹر کی موت، پی ٹی آئی کا آج کا لانگ مارچ ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے بعد سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کا آج کا مرحلہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے بعد آج کا مارچ یہیں ختم کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ وہ خاتون رپورٹر کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کل کامونکی سے اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ چینل فائیو کی رپورٹر صدف لانگ مارچ کی کوریج کے دوران کنٹینر سے گر کرجاں بحق ہوگئیں تھیں۔

اس سے قبل عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، جو جمعہ کو لبرٹی چوک سے شروع ہوا، مریدکے سے دوبارہ وفاقی دارالحکومت کی طرف روانہ ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد لانگ مارچ کا دوسرا دن فیروز والا کے قریب رچنا ٹاؤن میں اختتام پذیر ہوگیا۔

مزید پڑھیں:میرا مطالبہ الیکشن، عوام جو فیصلہ کرے سب کو قبول ہے۔عمران خان

مریدکے میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکراتی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے پاس پیشکش کرنے کو کچھ نہیں۔

Related Posts