محکمۂ لائبریریز ملازمین کی غنڈہ گردی، پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ وصولی شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمۂ لائبریریز ملازمین کی غنڈہ گردی، پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ وصولی شروع
محکمۂ لائبریریز ملازمین کی غنڈہ گردی، پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ وصولی شروع

اسلام آباد میں محکمۂ لائبریریز کے ملازمین نے غنڈہ گردی شروع کردی، پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں سے بھتہ وصول کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ 9ایکسائز آفس کے ساتھ اسلام آباد پبلک چلڈرن لائبریری ڈیپارٹمنٹ آف لائبریریز کیپیٹل ایڈمنسٹریشن ڈیویلپمنٹ اسلام آباد کے ملازم ندیم شاہ جو ایک نائب قاصد ہیں، ان کی ڈیوٹی گیٹ کیپر کی لگائی گئی تھی۔ 

دوسری جانب طاہر نامی نائب قاصد جو اپنے آپکو سیکورٹی انچارج کہتا ہے ڈائریکٹر اعظم چوہدری کی سربراہی میں کرپشن اور بھتہ مافیا کا سرغنہ بنا ہوا ہے۔ چند پیسوں کی خاطر لالچ میں آکر ادارے کو سیکورٹی رسک بنا دیا گیا۔

ڈائریکٹر اعظم چوہدری نے مین گیٹ کے ساتھ ایک کھوکھا اور کینٹین بنا کر آگے بھاری کرایہ پر دے رکھی ہیں۔آئی سی ٹی کی انتظامیہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کے نوٹس میں لائے بغیر غیر قانونی کام جاری ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق  ندیم شاہ نامی شخص کا پہلے بھی ایسی حرکات کی وجہ سے تبادلہ کردیا گیا تھا،  اس کے باوجود اس کو تیسری بار یہاں تعینات کرنا سوالیہ نشان ہے جبکہ ڈائریکٹراعظم چوہدری کو بھی تمام غیر قانونی معاملات کا علم ہے۔ 

جب تمام معاملات ڈائریکٹر اعظم چوہدری کے علم میں لائے گئے تو ندیم شاہ نے ان کے سامنے اقرار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے۔ اس موقع پرخود کو سیکیورٹی انچارج کہنے والا طاہرفوری طور پر رفو چکر ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پارکنگ ایریا میں تقریباً100 کے قریب گاڑیاں  پارک کی جاتی ہیں جبکہ  فی گاڑی 100 روپے اور فی موٹر سائیکل 50 روپے بھتہ وصول کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں سرکاری افسران کی تعلیمی اسناد جعلی نکلیں، تحقیقات بند

Related Posts