دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا۔
آئی سی سی کے یوٹیوب چینل پر ورلڈکپ 2023 کا ترانہ ’ دل جشن بولے ‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے جس میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے۔
ورلڈکپ 2023 کا ترانہ ون ڈے ایکسپریس نامی چلتی ٹرین میں فلمایا گیا ہے، ترانے کا میوزک بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر پریم چکرورتی کی کمپوزیشن میں تیار کیا گیا ہے۔
نکاح کے 7ماہ بعد شاہین شاہ آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
ورلڈکپ کے آفیشل ترانے میں ایونٹ میں شامل ٹیموں کے جھنڈوں کو آویزاں دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ترانے میں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ بھی دکھایا گیا ہے، ون ڈے ایکسپریس نامی ٹرین میں ایک طرف روہت شرما تو دوسری طرف بابر اعظم کی تصویر بھی آویزاں ہے۔
ترانے کو شلوکے لعل اور سویری ورما نے لکھا ہے جبکہ اسے پریتم ، نقش عزیز، سریما چندرا، امیت مشرا ،جونیتا گاندھی ، اکاسا اور چرن نے گنگنایا ہے۔