پاکستانی باؤلنگ لیجنڈ وقار یونس کی 49ویں سالگرہ، آئی سی سی کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی باؤلنگ لیجنڈ وقار یونس کی 49ویں سالگرہ، آئی سی سی کی مبارکباد
پاکستانی باؤلنگ لیجنڈ وقار یونس کی 49ویں سالگرہ، آئی سی سی کی مبارکباد

لاہور: پاکستانی باؤلنگ لیجنڈ وقار یونس کی 49ویں سالگرہ کے موقعے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور وفاقی وزیر اسد عمر نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ وقار یونس کرکٹ کے کھیل کے عظیم کھلاڑی ہیں جن کی سالگرہ کے موقعے پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی وقار یونس کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابیوں کا ریکارڈ عوام کے سامنے رکھ دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے پیغام میں کہا کہ وقار یونس عالمی کرکٹ میں پاکستان کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں۔

پیغام میں کرکٹ کونسل نے کہا کہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک میچ کے دوران 4 وکٹیں لینے میں وقار یونس کا کوئی ثانی نہیں۔

کرکٹ کونسل کے مطابق وقار یونس پاکستان کی تاریخ میں ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کمسن کپتان رہے۔ وقار یونس ایک باؤلنگ لیجنڈ ہیں جنہیں آئی سی سی سالگرہ کے موقعےپر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کا اپنے سینئرز کو چیلنج کرنا خوش ائند ہے، میں چاہتا ہوں نیوزی لینڈ جانے سے قبل کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں اور لمبی طرز کی کرکٹ کے عادی ہوں۔

وقار یونس نے گزشتہ ماہ کہا کہ آہستہ آہستہ نوجوانوں کو موقع دیا جا رہا ہے اور وہ ٹیموں کا حصہ بن رہے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ ابھی ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی تلاش کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: نوجوان کرکٹرز کا اپنے سینئرز کو چیلنج کرنا خوش آئند ہے،وقار یونس

Related Posts