آپ احساس پروگرام کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں، مکمل معلومات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

How to be part of Ehsaas programme

ورلڈ بینک نے احساس پروگرام کو دنیا کے 4 بڑے پروگرام میں شامل کرلیاہے،عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں ڈیڑھ کروڑ گھرانوں کو 12ہزار روپے نقد فراہم کئے گئے جو ملک کی تاریخ میں اب تک سب سے بڑے اور معاشرتی تحفظ کا عکاس ہے۔

اس پروگرام کی میراث صرف قلیل مدتی امداد نہیں ہے بلکہ کوروناکے بعد احساس ایمرجنسی کیش سماجی تحفظ کی ازسر نو ڈیزائن کا ایک اہم جز ہوگا اور اس سے احساس میں تصور کی گئی معاشرتی بہبود کی عالمی بحالی میں بڑی مدد ملے گی۔

احساس کفالت
حکومت پاکستان نے 22 مارچ 2021 کو احساس کفالت پروگرام کو سہ ماہی ادائیگیوں کی تقسیم کے دوران انتظامی تعاون کی درخواست کے سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

آغاز میں احساس کفالت کے مستحقین کو بروقت ، منظم اور شفاف تقسیم کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔وہ تمام خواتین جو غریب طبقے سے تعلق رکھنے والی ہیں جن کے پاس کو ذریعہ معاش نہیں ہے وہ اس پروگرام کے لئے اپلائی کس سکتی ہیں لیکن یاد رہے یہ پروگرام صرف خواتین کے لئے ہے مرد اس میں اپلائی نہیں کر سکتے۔

ایمرجنسی کیش
اگر آپ کسی مستحق کو جانتے ہیں یا خود کو مستحق سمجھتے ہیں تو شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کریں اور جانیں کہ آپ اس امداد کے اہل ہیں یا نہیں۔اگر آپ اس امداد کے اہل ہوں گے تو آپ کو جوابی ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا اور یہ بھی بتایا جائے گا کہ آپ اپنے علاقے کے کس مرکز پر جاکر نقد رقم حاصل کرسکتے ہیں۔

کیش پروگرام کیلئے نااہل افراد
1۔امدادی پروگرام کے تحت ہرضرورتمند خاندان کا ایک فرد درخواست دے سکتا ہے تاہم ذیل میں دیے گئے افراد حکومتی کیش لینے کے اہل نہیں۔

2۔ایسے افراد جن کا سی این آئی سی نہیں بنا ہوا یا انکی کوئی ٹریول ہسڑی ہے، ایسے افراد جو جائیدادیں رکھتے ہیں۔
3۔جن کے 10 ہزار روپے سے زائد یوٹیلیٹی بلزہیں۔
4۔جن افراد کا پاسپورٹ بنا ہوا یا بننے کیلئے دیا ہوا ہے۔
5۔جو حکومتی ریلیف اسکیم کیلئے پہلے سے رجسٹرڈ ہیں۔
6۔وفاقی یاصوبائی سرکاری ملازمین کا خاندان بھی احساس ایمرجنسی کیش اسکیم کیلئے اہل نہیں۔
7۔ایسے افراد جن کا موبائل بل 1 ہزار روپے یا اس سے زائد ہو۔
8۔جن افراد یا اس کے کسی فیملی ممبر نے شاختی کارڈ ایگزیکٹو فیس ادا کرکے حاصل کیا ہو۔

چھوٹے قرضے
جولائی2019سے لے کر اب تک ملک کے110 اضلاع میں احساس بلاسود قرض پروگرام کے تحت45اعشاریہ 8ارب روپے سے زائد مالیت کے چھوٹے کاروباری قرضے13لاکھ سے زائد افراد کو جاری کیئے جا چکے ہیں۔46فیصد قرضے خواتین کو دئیے گئے ہیں۔

احساس بلاسود قرض کیلئے حکومت کی جانب سے اضافی 5ارب روپے مختص کیئے گئےہیں جس پر پروگرام کے دائرۂ کار کو 110 اضلاع سےبڑھا کر اس میں مزید28 اضلاع کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

لنگر پروگرام
دیہاڑی داربھائیوں کو مفت کھانافراہم کرنے کیلیئے اکتوبر2019 میں ملک گیراحساس لنگر پروگرام کاآغاز کیاگیا۔احساس لنگر ان علاقوں میں کھولے جاتےہیں جہاں مزدورموجودہوں۔منفرد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت حکومت پر لنگر کےمالی اخراجات کی لاگت صفرہے۔

بچت اکاؤنٹ
احساس کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ 70 لاکھ مستحقین کیلئے احساس بچت اکاؤٌنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ احساس بچت اکاؤنٹ میں کی گئی بچت سے نہ صرف مالی مشکلات میں کمی بلکہ چھوٹے کاروبار شروع کر کے روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا کئےجاسکتے ہیں۔

احساس بچت اکاؤنٹ مقرر کردہ بینکوں کے ادائیگی مراکز میں کھولاجا سکتا ہے۔ اس اکاؤنٹ کے ذریعے رقم کی منتقلی، بلوں کا ادائیگی اور موبائل بیلنس جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔احساس بچت اکاؤنٹ میں موجود رقم مقرر کردہ بینکوں کے ادائیگی مراکز یا اے ٹی ایم سے نکلوائی جا سکتی ہے۔

سروے فیس
وزیراعظم کی معاون خصوصی و چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کاکہنا ہے کہ کہ احساس پروگرام میں شمولیت کیلئے کوئی سروے فیس نہیں لگائی گئی ہےتاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ احساس پروگرام کے مستحقین کا سروے شفافیت سے ہو رہا ہے۔

نادار اور مستحق افراد احساس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں، احساس پروگرام سروے میں کسی قسم کا کاغذ نہیں دیا جاتا۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ملک بھر میں احساس پروگرام کے حوالے سے سروے جاری رہے گا اور مستحق افراد کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

درخواست کا طریقہ کار
1۔مستحق افراد نادرا کے آن لائن پورٹل پر احساس پروگرام کی تفصیلات اور اہلیت چیک کرسکتے ہیں۔
2۔پورٹل پر آپ اپنا شناختی کارڈ نمبر فراہم کرکے اپنی اہلیت آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔
3۔اگر آپ فی الحال رجسٹرڈ نہیں ہیں ، تو اپنی اہلیت کی تصدیق کر کے آن لائن اندراج کریں۔
4۔اگلے مرحلے میں اپنا فون نمبر اور موبائل نیٹ ورک درج کروائیں۔ جس کے بعد تصویر پر دیا گیا کوڈ درج کریں اور (جمع) کے بٹن پر کلک کرکے بھیج دیں۔
5۔درخواست بھیجنے کے آخری مرحلے میں اپنا مکمل پتہ درج کریں اور دی گئیں تمام تفصیلات کی تصدیق کرلیں۔ فارم پر دی گئیں شرائط و ضوابط کو قبول کرکے درخواست بھیج دیں۔
6۔آپ کی آن لائن درخواست جمع کرائی جاچکی ہے، اب آپ جواب موصول ہونےکا انتظار کریں، حکومت کی جانب سے آپ کی اہلیت کی جانچ پڑتال کے بعد آپ سے خود رابطہ کیا جائیگا اور احساس پروگرام میں شمولیت کا بتایا جائیگا۔

Related Posts