چینی ماہرینِ صحت نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین بنانا شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی ماہرینِ صحت نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین بنانا شروع کردی
چینی ماہرینِ صحت نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین بنانا شروع کردی

بیجنگ: چینی مرکز برائے انسدادِ امراض و بچاؤ (سی سی ڈی سی پی) نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور تحفظ کے لیے ویکسین بنانا شروع کردی ہے۔

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین بنانے کی خبر سب سے پہلے چینی اخبار میں گزشتہ روز شائع ہوئی۔ اخبار کے مطابق سائنسدانوں نے وائرس کو جسم سے الگ کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔

اخبار کے مطابق سائنسدانوں کو ویکسین کی تیاری میں درپیش چیلنجز میں سے ایک اہم مسئلہ اسٹرین کے انتخاب کا ہے جس کی مدد سے مرض پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا کے مرض کی روک تھام کے لیے ادویات پر تجربات کیے جا رہے ہیں جبکہ وائرس چین سے نکل کر دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکا ہے۔

وائرس نے چین کے ساتھ ساتھ تھائی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا ویت نام، سنگاپور، نیپال، فرانس، امریکا، ملائشیاء، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت متعدد ممالک میں پنجے گاڑ دئیے ہیں جس کی روک تھام بے حد ضروری ہے۔

چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس چین کے 1970 افراد کو متاثر کرنے کا باعث بنا جس کے نتیجے میں اب تک 56 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ائیرپورٹ حکام نے   چین سے تعلق رکھنےو الی ائیر لائن کی  پروازیں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث معطل کردیں۔

چینی سدرن ائیر لائن کی پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ2 روز قبل  لاہور میں ہونے والے کرونا  وائرس روک تھام اجلاس کے دوران ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ائیر پورٹ نے کی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کے باعث چینی ائیر لائن کی سروس معطل کردی گئی

Related Posts