لاہور: متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حکومت کے آنے والے نئی سیٹ اپ میں وزیر خارجہ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
حریم شاہ کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر انہیں صرف 6ماہ کے لئے ملک کی نگراں وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو وہ پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دیں گی۔
اگر مجھے صرف 6ماہ کے لیے پاکستان کی نگراں وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو میں پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دونگی۔ pic.twitter.com/z3Vw0pFC5E
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 12, 2023
حریم شاہ کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ پر جہاں مزاحیہ کمنٹ کیے جارہے ہیں وہی کچھ لوگوں کی جانب سے انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاکر سے سوال کیا کہ ملک کا وزیر خارجہ بننے کیلئے ان کی تعلیم کیا ہے اور کیا وہ اس عہدے کی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔ تاہم اس سوال کا حریم شاہ کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔