کراچی ایئر پورٹ پر لڑکی کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف، ایف آئی اے افسر معطل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی گولڈ اسکینڈل میں ملوث ملزمہ بیٹی سمیت گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی گولڈ اسکینڈل میں ملوث ملزمہ بیٹی سمیت گرفتار

کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) افسر کی جانب سے بحرین سے آئی 15سالہ لڑکی کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کے سب انسپکٹر سنجے کی جانب سے15سالہ لڑکی سے موبائل نمبر مانگا گیا، پھر مٹھائی کا تقاضا کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کے نمبر نہ دینے پر ایف آئی اے افسر نے اسے ہراساں کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی نے واقعے کا فوری سخت نوٹس لے لیا ہے اور مذکورہ ایف آئی اے افسر کو معطل کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے عامرفاروقی کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، واقعے میں ملوث افسر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الزامات درست ثابت ہونے پر افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔اس قسم کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: گوجرخان پولیس کی کارروائی،نوسرباز گینگ کے 5 کارندے گرفتار،جعلی کرنسی برآمد

Related Posts