حکومت کی انتھک کاوشوں سے معیشت ترقی کی راہ پر چل نکلی ہے، حماد اظہر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

national assembly budget session starts

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت کی انتھک کاوشوں سے معیشت بحران سے نکل کرترقی کی راہ پر چل نکلی ہے، عالمی مالیاتی بورڈ کا ریویو حکومت کی معاشی اصلاحات کی کامیابی کی خبر دے رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز حماد اظہر نے کہاکہ گزشتہ ادوار کی بدترین معاشی مینجمنٹ قوم کیلئے کئی طرح کی تکالیف کا سبب بنی، ’’قابل اور تجربہ کار ‘‘ٹولا اقتدار سے الگ ہوا تو معیشت دیوالیہ پن کے گڑھے کے کنارے کھڑی تھی، ’’ تجربہ کار‘‘ٹولے کی حکومت ختم ہونے کی دیر تھی کہ موڈیز نے پاکستان کو مستحکم سے نکال کر منفی درجے میں شامل کرلیا۔

حماد اظہر نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی 15 ماہ کی انتھک محنت کے بعد موڈیز نے پاکستانی معیشت کے ماتھے سے منفی کا لیبل ہٹاکر مستحکم درج کیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73% کمی قوم کیلئے بڑی خوشخبری سے کم نہیں۔

حماد اظہر نے کہاکہ نومبر 2018 میں خسارہ 1166 ملین ڈالرز تھا، نومبر 2019 میں یہ خسارہ 319 ملین ڈالرز کی سطح تک کم ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نومبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 72.6 فیصد کمی ہوئی، مشیر خزانہ

حماد اظہر نے کہاکہ جولائی تا نومبر 2018 کے دورانیے میں یہ خسارہ 6733 ملین ڈالرز تھا، 2019 میں اسی دورانیے کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 1821 ملین ڈالرز تک کم ہوچکا ہے۔

حماد اظہر نے کہاکہ نومبر کے مہینے میں ہونے والی اشیاء کی برآمدات میں 11% اضافہ ہوا، عالمی مالیاتی فنڈ نے تسلیم کیا ہے کہ معاشی اصلاحات کا حکومتی ایجنڈا درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

حماد اظہر نے کہاکہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ حکومت کی معاشی اصلاحات کے ثمرات نمایاں ہونا شروع ہوچکے ہیں، معیشت کی مکمل بحالی و ترقی کیلئے یکسوئی اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

Related Posts