اسلام آباد: سرکاری حج کےنرخوں میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے سے زائدکا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد رواں سال سرکاری حج کے کم از کم نرخ ساڑھے پانچ لاکھ روپے ہوں گے۔
وزیرمذہبی امورکوحج معاملات سے لا تعلق کر دیاگیا اور وزارت میں تبدیلیوں سے اصل قیمتوں پر معاملات طے نہ ہونے سے حج مہنگاہوگیا جبکہ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بطور احتجاج بیرون ملک چلے گئے۔
وفاقی وزیر کی عدم موجودگی کے باعث حج پالیسی وفاقی کابینہ کے2 دن قبل ہونے والے اجلاس میں پیش نہ کی جاسکی،حج معاملات وزیر اعظم کے مشیر برائے حج ارباب شہزاد، پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور سیکریٹری مذہبی امور کے ہاتھ میں ہیں۔
وزارت میں تبدیلیوں سےسعودی عرب میں کمپنیوں سےاصل قیمتوں پر معاملات طے نہ ہوسکے، جس کے باعث حج مہنگاہوگیا، آخری وقت میں ڈپٹی سیکریٹری حج، ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی، ڈائریکٹر حج مکہ سید امتیاز شاہ کو تبدیل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج پر 16 ہزار کی اضافی فیس لاگو