امریکی سپر ماڈل حدید سسٹر نے طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں ‘تباہ کن’ صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
بیلا حدید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام ایک ویڈیو جو کہ کابل ایئرپورٹ کی ہے شیئر کی ہے۔ انہوں نے اسے “تباہ کن” قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ “یہ دیکھنا بہت تباہ کن ہے۔ میں افغانستان کے لیے دعا کرتی ہوں کہ خدا تمام بچوں ، خواتین اور مردوں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔”
گی گی نے فیس بک پر شاعر اور سماجی کارکن امینڈا گورمین کی ایک پوسٹ شیئر کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے، جبکہ انہوں نے ٹوئٹر پر پوسٹ کو شیئر کیا ہے۔
امینڈا نے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “افغانستان برے حالات سے گزر رہا ہے۔ امریکا کو ایک گہری نظر رکھنی ہوگی اس ساری صورتحال پر اور افغانوں کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا۔
ہمیں مہاجرین کا خیرمقدم کرنا چاہیے اور اس وقت تک کرنا چاہیے جب تک وہ ملک ویسا نہ بن جائے جیسا ہم چاہتے ہیں۔ آج کا دن ہارے ہوئے اور غریب پریشان حال عوام کو سانس کے لیے ہوا مہیا کرنے کا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ثروت گیلانی کا اپنے شوہر کے ساتھ پی ڈی اے سے بھری تصویر پر ٹرولنگ کا بھرپور جواب