کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں بڑی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی شرحِ نمو میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ مارچ 2021ء میں ٹویوٹا پاکستان نے ریکارڈ پروڈکشن کی اور 90ء کی دہائی اب تک سب سے زیادہ سیلز کیں۔
تحریکِ انصاف حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی دورِ حکومت میں بڑی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی شرحِ نمو میں اضافہ ہوا ہے۔
March 2021 has been record production month for Toyota Pakistan; they recorded highest sales ever since their inception i.e. 1990. This shows the growth that is happening in large scale manufacturing under PTI Govt. pic.twitter.com/nNlzattsIn
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) April 1, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل بین الاقوامی مالیاتی ادارے عالمی بینک نے پیشگوئی کی کہ آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوبی ایشیاء کی شرحِ نمو میں کمی آئے گی۔
عالمی بینک نے گلوبل پراسپیکٹ 2020ء کے نام سے 2 ماہ قبل اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بین الاقوامی معاشی شرحِ نمو میں رواں سال 0.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد تک بھی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد تک رہے گی۔ورلڈ بینک رپورٹ