ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

کراچی: پاکستان میں ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا، ملک میں فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے 198,400 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 170,096 روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز جنوبی ایشیائی ملک میں فی تولہ قیمت 3300 روپے اضافے سے 198000 روپے پر بند ہوئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1865 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی۔

مزید پڑھیں:ڈیری فارمرز کا فیصلہ، دودھ کی قیمت 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی

دریں اثنا، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 2,160 روپے فی تولہ اور 1,851 روپے فی 10 گرام کے طور پر تبدیل ہوئی۔

Related Posts