کراچی: ملک میں سونا مہنگا اور چاندی کی قیمت میں مسلسل کمی کا تسلسل جاری ہے، آج سونے کی قیمت معمولی اضافہ اور چاندی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار50 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب 10 گرام سونا 129 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 357 روپے ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ میں سونا 3 ڈالر کم ہو کر 1709 ڈالر زفی اونس ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت کا برآمدی شعبے کو 19 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کم ہوکر 1580 روپے ہوگئی۔