سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی والدہ انتقال کرگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی والدہ انتقال کرگئیں
سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی والدہ انتقال کرگئیں

دبئی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ انتقال کرگئیں، سابق صدر کی والدہ کی عمر 100سال سے زیادہ تھی ، مرحومہ دبئی میں اپنے بیٹے کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں۔

اس سے قبل انہیں سانس کے مسائل میں مبتلا ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات میں اسپتال داخل کیا گیا تھا۔جنرل ر مشرف بھی اپنے علاج کے سلسلے میں طویل عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں۔

جنرل مشرف کی والدین زرین مشرف 1920 کی دہائی کے اوائل میں پیدا ہوئی تھی، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم لکھنو میں حاصل کی، انہوں نے اپنی شادی سے قبل انگریزی ادب میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی تھی۔

ان کے شوہر، سید مشرف الدین ایک اکاؤنٹنٹ تھے جو برطانوی ہندوستانی حکومت میں اور آزادی کے بعد حکومت پاکستان میں دفتر خارجہ میں ملازمت کرتے تھے۔ جنرل (ر) مشرف اپنے تینوں بچوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

Related Posts