بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کی گاڑی کو خوفناک حادثہ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی تاہم اظہر الدین محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اظہر الدین کی گاڑی کو حادثہ راجستھان میں پیش آیا جس میں وہ محفوظ رہے،سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ان کی گاڑی کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثہ کس قدر خوفناک تھا اور ان کی گاڑی شدید متاثر ہوئی ہے۔

I am well and safe: Azharuddin after escaping car accident | Off the field  News - Times of India

سابق کرکٹر نے ٹوئٹر پر حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے محفوظ رہے، اور ٹھیک ہیں، ان تمام لوگوں کو شکریہ جنہوں نے پیغامات بھیجے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پولیس کے مطابق اظہر الدین اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ سفر کررہے تھے اورسوروال کے علاقے میں ان کی گاڑی قابو سے باہر ہوکر ایک ہوٹل سے جاٹکرائی جس کے باعث وہاں کام کرنے والا ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ جنوبی افریقہ کیلئے 17 رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان، کمان جویریہ خان کے حوالے

Related Posts