پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ شروع ہونے سے قبل ہی منسوخ کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ شروع ہونے سے قبل ہی منسوخ کردیا گیا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ شروع ہونے سے قبل ہی منسوخ کردیا گیا

راوالپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ شروع ہونے سے قبل ہی منسوخ کردیا گیا، پی سی بی حکام کی جانب سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو کمروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ میچ شروع ہونے سے قبل نیوزی لینڈ کے دو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، جس کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق میچ شروع ہونے کے لئے ٹاس کا مرحلہ دو سے ڈھائی بجے کے درمیان ہونا تھا، مگر ٹاس ہونے سے قبل ہی کھلاڑیوں کو کمروں میں بھیج دیا۔جبکہ تماشائیوں کو بھی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کو چھٹیوں پر بھیجنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 18سال بعد پاکستان میں کوئی میچ کھیلنا تھا، شائقین کرکٹ کو میچ کا شدت سے انتظار تھا، مگر عین موقع پر میچ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

Related Posts