انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کی جیل میں آگ لگ گئی، 41 قیدی جاں بحق، 72زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کی جیل میں آگ لگ گئی، 41 قیدی جاں بحق، 72زخمی
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کی جیل میں آگ لگ گئی، 41 قیدی جاں بحق، 72زخمی

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کی جیل میں آگ لگ گئی جس کے باعث 41 قیدی جاں بحق جبکہ 72 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاوا کی جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 72 جھلس کر زخمی ہوئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جاوا کی جیل میں آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیل میں آگ صبح کو اس وقت لگی جب تمام قیدی سو رہے تھے۔ 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل عراق میں ایک ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگنے کے باعث 50 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

آج سے 2 ماہ قبل عراق کے جنوبی شہر ناصریہ میں واقع الحسین ہسپتال میں 12 اور 13 جولائی کی درمیانی شب آگ لگ گئی جس پر جلد قابو نہ پایا جاسکا۔

 ابتدائی تفتیش کے مطابق آکسیجن ٹینک پھٹنے کے باعث لگنے والی آگ نے ہسپتال میں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔50 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگ گئی، 50 سے زائد افراد جاں بحق

Related Posts