کورونا کاخوف، حکام نے امریکیوں کو نئے سال کی آمد پر تقریبات سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کاخوف، ماہرین نے امریکیوں کو نئے سال کی آمد پر تقریبات سے روک دیا
کورونا کاخوف، ماہرین نے امریکیوں کو نئے سال کی آمد پر تقریبات سے روک دیا

واشنگٹن: کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر حکام نے امریکیوں کو نئے سال کی آمد پر تقریبات کے اہتمام اور میل جول سے روک دیا ہے۔

معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحت عامہ کے ماہرین شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ نیو ائیر نائٹ اور شام کے منصوبے ختم کرکے آئندہ برس بھی گھر پر ہی رہیں کیونکہ کورونا کے نئے کیسز ریکارڈ رفتار سے رپورٹ ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام کی تبلیغ ناقابل قبول، فرانسیسی حکومت نے کئی مساجد بند کردیں

اومی کرون تشویش کا باعث ہے لیکن خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، امریکی صدر

حیرت انگیز طور پر اومی کرون نے امریکی آبادیوں پر اس وقت حملہ کیا جب بہت سے لوگ معمول کے مطابق زندگی گزارنے کے خواب کو شرمندۂ تعبیر ہوتا دیکھنے کے خواہش مند تھے اور حالات کسی قدر معمول کی طرف لوٹنا شروع ہوگئے تھے۔

منگل کے روز امریکا میں کورونا کے 7 روزہ کیسز کی اوسط 2 لاکھ 66ہزار تک جا پہنچی۔ الینوئے کے گورنر جے بی پرٹزکر نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ شہریوں کو 2 بار سوچنا ہوگا کہ اگر تقریبات کرنی ہیں تو سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

گورنر جے بی پرٹزکر نے کہا کہ اگر فاصلے نہیں رکھے جاسکتے تو تقریبات میں شرکت بھی نہ کریں۔ میئر لندن نے کہا کہ ہمیں اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔ ماہرِ صحت انتھونی ایس فوکی نے بھی خبردار کردیا۔

انتھونی ایس فوکی نے پیر کے روز کہا کہ ویکسین شدہ خاندان کے افراد کے ساتھ ایک چھوٹا سا اجتماع نئے سال کا جشن منانے کا سب سے محفوظ طریقہ کہا جاسکتا ہے۔ نئے سال کی تقریبات میں جہاں 30 سے 50 لوگ شامل ہوں، شریک نہ ہوں۔

Related Posts