آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنی آنے والی فلم ٹرو اسپرٹ کا ٹریلر ریلیز کردیا جو کہ اگلے ماہ ریلیز ہونے والا ہے۔
فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد اکثر ناظرین و سامعین یہ سوال کررہے ہیں کہ کیا اس کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے، آئیے اس فلم کے بارے میں معلومات جانتے ہیں:
کہانی
ڈیبرا مارٹن چیس کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی جیسکا واٹسن پر مبنی ہے جس نے 8 ماہ میں دنیا کا 23،000 سمندری میل کا سفر طے کرکے دنیا کو حیران کردیاتھا۔
کاسٹ
سیریز کی ابتدائی کاسٹ میں ٹیگن کرافٹ، کلف کرٹس،جوش لاسن ،بریجٹ ویب، انا پاکین، ویوین ٹرنر، سٹیسی کلازن، اور ٹوڈ لاسنس شامل ہیں۔
فلم کب ریلیز ہوگی؟
فلم 3 فروری 2023 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی، آئیے اس کے ٹریلر پر ایک نظر ڈالیں: