حلیمہ سلطان کے مداحوں کیلئے خوشخبری، اسرا بلجیک اب تیمور کیساتھ نظر آئینگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Esra Bilgic aka Halime Sultan confirms her next drama serial ‘Kanunsuz Topraklar’ with Ugur Gunes

اسلام آباد :عالمی شہرت یافتہ ترکش ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘ کے دوسرے سیزن میں تگتیکن (تیمور) کا کردار نبھانے والے اداکار ’اور گنیش‘ اور اداکارہ اسرا بلجیک جلد ہی ترکی کے ایک اور ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے۔

ترکش سیریز ارطغرل غازی میں جہاں حلیمہ کا کردار بیحد مقبول ہوا وہیں تگتیکن کو منفی کردار کے باوجود بھی پسند کیا گیا۔اور گنیش کی جانب سے نبھائے جانے والے تیمور کے کردار کو اس قدر پسند کیا گیا کہ انہیں مقامی وزارت کی جانب سے جاندار اداکاری پر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اب دونوں اداکار ایک اور ڈرامے ’کانوسوز توپلراکلر‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، اس ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔اسرا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کی اسٹوری پر گنیش کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک ساتھ ڈرامے میں آنے کی تصدیق بھی کی۔

مزید پڑھیں: حلیمہ سلطان بننے کوشش، ندایاسر کو حلیمہ ملتان کا لقب مل گیا

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ایسرابلجیک نے نئے ڈرامہ ریمو کیلئے نیا روپ دھار کر مداحوں کو دیوانہ بنادیا۔

ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ایسرا بلجیک اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانیوالی اداکارہ بن چکی ہیں۔

پاکستان میں ایسرا بلجیک کے لاکھوں مداح ہیں جو ان کی تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھتے ہیں، حال ہی میں ترک اداکارہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں مداحوں نے بیحد پسند کیا ہے۔

Related Posts