عید الاضحی صرف جانور نہیں بلکہ اپنی انا قربان کرنے کا نام ہے، احسن خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Eid is not just an animal but a name for sacrificing one’s ego, Ahsan Khan

لاہور: اداکار احسن خان نے عیدالاضحی کا اصل فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی صرف جانور نہیں بلکہ اپنی انا قربان کرنے کا نام ہے۔

احسن خان کے مطابق عید کا اصل مقصد اپنی انا کی قربانی بھی ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ قربان کریں جو آپ کو سب سے زیادہ عزیز ہو کیونکہ یہی اس عید کا اصل مقصد ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے سوشل میڈیا پر جاری ایک اسٹوری میں کہا ہے کہ عید محض جانوروں کی قربانی کا نام نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس عید کے اصل فلسفے کو سمجھتے ہوئے اور اس کا تجربہ کرتے ہوئے فیملی اور دوستوں کے ساتھ عید منائیں۔

واضح رہے کہ ملک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے،ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِعید کے اجتماعات منعقد کیے گئے، کہیں مساجد اور کہیں کھلے میدانوں میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر پاکستان اوربھارت کے شوبز ستاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں:شوبز ستاروں کی مداحوں کو عید الاضحی کی مبارکباد

اداکارہ کنزہ ہاشمی، سنبل اقبال خان، عائزہ خان، ماوراحسین،ثناء شاہنواز،عمران راجپوت،مریم نفیس، گلوکارعاصم اظہر،شاویرجعفری ،بھارتی اداکارہ حنا خان دیگر نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی عید مناتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

Related Posts