پی ٹی اے نے نامناسب مواد کی وجہ سے ٹک ٹاک کو پھر بند کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTA blocks TikTok again over ‘inappropriate content’

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کاکہنا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کر دیا ہے۔

یہ کارروائی ٹک ٹاک پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاک سے پابندی ہٹانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، فواد چوہدری

2 جولائی کوسندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیاتھا اور عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کی بحالی کا فیصلہ پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر دیا۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی اے نے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی تھی۔جس پر سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

Related Posts