متحدہ کا یوم تاسیس، بانی کے حق میں نعروں پر درجنوں کارکن گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MQM wall chalking in karachi

کراچی : یوم تاسیس کے موقع پر متحدہ لندن کی کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں چاکنگ سے کھلبلی مچ گئی، بانی ایم کیو ایم کے حق میں تحریر پرپولیس اور رینجرز کو الرٹ کر دیا گیا ، چھاپوں کا سلسلہ شروع، درجنوں کارکنوں کی گرفتاری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن سے مبینہ تعلق رکھنے والےکارکنان بانی ایم کیو ایم کے حق میںرات کے اوقات میں چاکنگ کر گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان و ذمہ داران بھی حراست میں لیئے گئے ہیں ۔گرفتاریوں اور چھاپوں سے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت بھی پریشان ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق لانڈھی ، اورنگی ٹاؤن، لائنز ایریا اور گلستان جوہر سے گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں، مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن پر پاکستان بھر میں مکمل پابندی لگائی گئی تھی ،کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں کی ایم کیو ایم لندن کو اجازت نہیں ہے تاہم یوم تاسیس 18 مارچ کے موقع پر بانی ایم کیو ایم نے لندن سے ایک مبینہ ویڈیو بیان میں ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ 18 مارچ کو یوم تاسیس کی تیاری کریں اور مکا چوک پر یو تاسیس کی تقریب ہوگی تاہم یہ اعلان انہوں نے بعد میں مبینہ طور پر واپس لے لیاتھا۔

مزید پڑھیں:متحدہ لندن کا یوم تاسیس، عزیز آباد مکا چوک کا علاقہ سیل کردیا گیا

بانی ایم کیو ایم لندن کے اعلان کے بعد سے کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں بانی ایم کیو ایم کے نام سے ان کےحق میں چاکنگ کی گئی تھی، اس چاکنگ کے بعد کراچی اور حیدر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے مختلف دھڑوں اور ان سے علیحدہ ہوکرنئی جماعتیں بناے والے دھڑوں میں بھی کھلبلی مچ گئی تھی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت ایک طرف اس صورتحال سے پریشان ہے، تو دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کی مبینہ گرفتاری نے بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

Related Posts