کراچی: انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 214 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا جو اس ماہ کے آغاز تک جاری رہا، انٹر بینک میں ڈالر 242 روپے کی بلند ترین سطح تک گیا جس کے بعد اس کی واپسی کا عمل شروع ہوا اور گزشتہ روز یہ 213 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔
نیدرلینڈز میں کرپٹو کرنسی ’ٹورنیڈو کیش‘ کا مبینہ ڈویلپر پکڑا گیا