اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قومی سلامتی اور آزادی پر سمجھوتوں کا باعث بنتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کو ن لیگی حکومت کی طرف سے 2 ارب ڈالر ماہانہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں ملا۔
پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ رواں برس جولائی کے دوران پاکستان نے 424 ملین ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کیا، یاد رکھئے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بیرونی قرضوں میں بھاری اضافے کا باعث ہے۔
وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر توجہ نہیں دی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے ملکی آزادی و سلامتی داؤ پر لگ گئی۔
PTI govt inherited a current account deficit of 2 billion $/ month as a legacy of PML N. In july 2020 Pakistan ran a current account surplus of 424 million $. Remember the current account deficits have led to massive external debt and compromises our independence and security
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 24, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ قومی فیصلے قلیل مدتی مفادات کی خاطر متاثر نہیں ہونے چاہئیں جبکہ آزادی سب سے اہم ہے۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایسے بہت سے اصول اور اقدار ہیں جن کے حصول کیلئے قربانی دینا ضروری ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: قومی فیصلے قلیل مدتی مفادات کیلئے متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔اسد عمر