پنجاب میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 اہم دہشتگرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر بڑی کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے 5 اہم دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق خفیہ اطلاعات پر گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان میں کارروائیاں کی گئیں، جن میں کالعدم تنظیم سے وابستہ عبدالمقیت، عابد وحید، گل زمان، رمضان اور اکرام کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ریلوے لائن کو بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش،ٹریک محفوظ رہا

گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ کالعدم تنظیم سے وابستہ دہشت گردوں کی گرفتاری 33 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ممکن ہوئی۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق رواں ہفتے 420 کومبنگ آپریشنز میں 66 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ دہشت گردی میں ملوث شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Related Posts