انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کارروائی، 7خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

سرگودھا: خفیہ اداروں نے خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ دہشتگردی کرانے کی مکروہ سازش میں ملوث 7 خطرناک دہشتگردوں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا نیٹ ورک ایک پڑوسی ملک کی ایجنسی کی ایما پر پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کروانا چاہتا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے مُخالف فرقے کی اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔

خفیہ اداروں کی جانب سے کامیاب کارروائی کی گئی اور ان ساتوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا،اس خفیہ آپریشن میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سمیت دیگر سیکیورٹی اادارے شریک ہوئے۔

دہشت گردوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے ان کے مزید سہولت کاروں کا پتہ لگا کر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں قتل کیس کا مفرور ملزم گرفتار، 400 سے زائد وارداتوں کا اعتراف

Related Posts