کرپٹو ایکسچینج بائنانس نے کینیڈا میں اپنی تمام تر سرگرمیاں بند کردیں۔
چند مہینے قبل کینیڈا کی حکومت نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کی تھیں، جس میں سرمایہ کاروں کیلئے ضابطہ اخلاق کو سخت کیا گیا تھا اور اُن کیلئے رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔
گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ جو کرپٹو کمپنیاں ان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کریں گی اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اِن گائیڈ لائنز کے بعد کرپٹو ایکسچینج بائنانس نے کینیڈا میں اپنی تمام تر سرگرمیاں بند کردی ہیں۔
ہانگ کانگ کی کرپٹو کرنسی فرم کو 200 ملین ڈالر کا نقصان
دوسری جانب چین میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے اسے قانونی ملکیت کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔
اہم پیش رفت چائنہ کورٹ ڈیلی میں شائع ہونے والے ایک آراء آرٹیکل کے ذریعے سامنے آئی، جس کے ملک کے کرپٹو کرنسی کے منظر نامے پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔
مذکورہ آرٹیکل میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی الگ اقتصادی صفات کی حامل ہے، اس کی زرمبادلہ کی قدر ایک معروضی حقیقت ہے چونکہ کرپٹو کرنسی عالمی مارکیٹ میں قانونی طور پر تسلیم شدہ اور فعال طور پر تجارت کی جانے والی اثاثہ ہے، اس لیے اسے چین میں قانونی ملکیت کے طور پر محفوظ کیا جانا چاہیے۔