کورونا کم ہوگیا لیکن خطرہ ابھی موجود ہے، اسد عمر کا انتباہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Covid is reduced but risk is still alive, warns Asad Umar

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے چیئرمین اسد عمر نے قوم کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کم ہوگیا لیکن خطرہ ابھی موجود ہے۔

اسد عمر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی او سی میں صوبائی تعاون سے ہم عید ، محرم ، اسکول کھولنے وغیرہ سمیت دیگر معاملات میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ اسکول کھولنے سے بھی وباء پھیل سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کم ضرور ہوا ہے لیکن خطرہ ابھی بھی برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا بھر میں ایک کروڑ 55 لاکھ 17 ہزار 694 افراد نے کورونا کو شکست دیدی

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد موذی وباء کی وجہ سے اپنی زندگیاں گنواچکے ہیں جبکہ ملک میں مزید 630 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 587 ہوگئی ہے۔

Related Posts