جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 17 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا ہونے والے 9 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 17 لاکھ 77 ہزار 987 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (9لاکھ 75 ہزار471) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ62 ہزار 83 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد74 لاکھ 7 ہزار 671 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے2کروڑ33 لاکھ 94 ہزار 845 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
پیرو کے بعد میکسیکو، اسپین اور جنوبی افریقہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں کورونا سے 3 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر 8 پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے جو 9 ستمبر کے بعد 1 روز میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ ہونے لگا