گورنر پنجاب کا وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس، عدالت کو آگاہ کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا، گورنر کے فیصلے سے ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی ججز بینچ کے ذریعے مقدمے کی سماعت کی۔ گورنر کے وکیل منصور عثمان نے کہا کہ گورنر نے اعتماد کے ووٹ کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے حمزہ شہباز کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا

ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ معاملے کا اسمبلی میں حل ہونا اچھی بات ہے جس سے سب کچھ آئین و قانون کے مطابق ہوگیا۔ عدالت چاہتی ہے ایسے معاملات میں کم سے کم مداخلت کی جائے۔  بعد ازاں ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کا 22 دسمبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 186 اراکین نے اعتماد کا ووٹ دیا۔ گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن کالعدم کروائیں گے، جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ووٹ لینے پر ایک معاملہ حل ہوگیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ گورنر کا نوٹیفکیشن درست تھا یا نہیں؟ یہ معاملہ رہ گیا ہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کا کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ آئین کی دفعہ 137 کے تحت لے لیا گیا۔ جسٹس عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ اگر گورنر کا حکم غیر قانونی کہیں گے تو معاملہ آخر تک جائے گا۔

 

Related Posts