اسلام آباد: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2019 میں کرپشن سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2018 کی نسبت 2019 کے دوران کرپشن بڑھ گئی ہے، 2018 کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 33 تھا اور 2109 میں یہ 32 ہوگیا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے، رپورٹ کے مطابق 2019 میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کے شعبہ صحت میں کرپشن، ایف آئی اے کی تحقیقات شروع