کراچی: شہر قائد میں گیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشن پھرتین روز کیلئے بند،حکام نے کراچی کے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی سپلائی ایک بار پھر منقطع کر دی۔
سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 72 گھنٹے یعنی جمعہ کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہے گی۔
سوئی سدرن گیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کم پریشر کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
کمپنی نے مزید کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سی این جی سیکٹر کو سپلائی معطل کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں سی این جی اسٹیشن مالکان کا سوئی سدرن کے خلاف مظاہرہ