موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر شہری کا صدر تھانے کے باہر احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر شہری کا صدر تھانے کے باہر احتجاج
موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر شہری کا صدر تھانے کے باہر احتجاج

کراچی: موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج نہ کرنے پر شہری کی جانب سے صدر تھانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری نوید نے دعویٰ کیا کہ پولیس موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج نہیں کر رہی، شہری کی جناح اسپتال کے باہر سے موٹرسائیکل مبینہ طور پر چوری ہو ئی تھی۔

شہری نوید نے مقدمہ درج نہ کرنے پر صدر تھانے کے باہر احتجاج کیا، اس موقع پر شہری کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل چوری کی واردات 3 روز پہلے پیش آئی تھی، پولیس والے روز چکر لگوا رہے ہیں۔

ایس ایچ او صدر سے جب اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ فوری طور پر درج کیا جارہا ہے، معلوم کیا جارہا ہے تھانے میں کس نے شہری کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا۔

ایس ایچ او صدر نے متاثرہ شہری سے تھانے سے ہونے والی شکایت پر معذرت کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ شہری مجھ سے نہیں ملا تھا، تاہم اب موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ کیا جارہا ہے۔

Related Posts