اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے سپریم جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس دو روز بعد طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرِ صدارت جوڈیشل کونسل اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرِ صدارت 15 مئی کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرعی عدالت میں چیف جسٹس کیلئے جسٹس (ر) اقبال حمید الرحمان کے نام پر غور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس عمرعطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔
گزشتہ ماہ چیف جسٹس سمیت 8 ججز کے خلاف ریفرنس میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دائر کیا جس میں آئین کے آرٹیکل 209 اورججز کوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 3 تا 6 اور9 کوبنیاد بنایا گیا ہے۔
ریفرنس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید کے نام شامل تھے۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کے منظورکردہ بل کو سماعت کے لیے مقرر کرکے اختیارات سے تجاوز کیا گیا، پارلیمنٹ کے بل کی سماعت کے لیے 8 رکنی غیرآئینی بنچ تشکیل دیا گیا۔