اسلام آباد :سی ڈی اے اسپورٹس اینڈ کلچرل کے 60 کھلاڑیوں کو مختلف ڈائریکٹوریٹ میں ٹرانسفر کرنے کے خلاف کھلاڑیوں نے این آئی آر سی میں ٹرانسفر کے خلاف کیس فائل کر دیا ہے۔
کھلا ڑیوں کے کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو واٹر ڈیپارٹمنٹ، سینی ٹیشن ،ایم پی او ورکشاپ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے ،ہم لوگ صبح کے وقت پریکٹس کرتے تھے اور پاکستان میں جہاں جہاں بھی ٹورنامنٹ ہوتے تھے وہاں پر کارکردگی دکھاتے ہوئے میڈلز بھی لاتے تھے ۔
ان کا کہنا ہے کہ اب ہمیں مختلف جگہوں پر ٹرانسفر کر دیا گیا ہے، ہم پریکٹس نہیں کر سکتے کیونکہ ان تمام ڈیپارٹمنٹس میں ہم سے مختلف نوعیت کا کام لیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہم لوگ انتہائی پریشان ہیں کیونکہ ہم تو کھلاڑی ہیں ہمیں کھیل کے علاوہ کچھ نہیں آتا ۔
اسی حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین کے سیکریٹری جنرل چوہدری محمد یاسین کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے اسپورٹس اینڈ کلچرل کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ میئر اسلام آباد کو مس گائیڈ کیا گیا ہے اگر میئر اسلام آباد انصر عزیز شیخ دوبارہ اس پر غور کریں تو شاید اسپورٹس اینڈ کلچرل تباہی سے بچ جائے ۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے تمام ورکرز کی آواز بن کر اپنے پراپر فارم این آئی آر سی میں مقدمہ فائل کر دیا ہے اور امید ہے کہ جن کھلاڑیوں سمیت کوچز گراؤنڈ بنانے والے عملے کی پوسٹنگ کی ہے ان کو واپس اسپورٹس اینڈ کلچرل ونگ میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:احمد میڈیکل کمپلیکس کے عملے نے مریضوں کو لوٹنا شروع کردیا