ملک میں سونے کی گرتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی، آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 1700 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1458 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 215 روپے ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے تک کمی کا امکان
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوکر 1929 ڈالر فی اونس ہے۔