اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں سیاسی، قانونی اور آئینی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نریندرمودی کو جو پذیرائی بھارت سے نہ مل سکی وہ مولانا نے فراہم کر دی، بظاہر اہوزیشن کا ممکنہ احتجاج پر امن نہیں لگ رہا ہے جو مناظر دیکھے ان سے انتشار کی منصوبہ بندی عیاں ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا ترجیح ہے، ہماری توجہ عوام کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی پر مرکوز ہے، اس لیے کامیاب جوان اور احساس پروگرام شروع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسپتالوں میں اصلاحات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ، وزیر اعظم عمران خان