جسٹس عائشہ ملک کا اعزاز، سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کا تقرر نامہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جسٹس عائشہ ملک کا اعزاز، سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کا تقرر نامہ جاری
جسٹس عائشہ ملک کا اعزاز، سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کا تقرر نامہ جاری

اسلام آباد: ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کا تقرر نامہ جاری کردیا گیا ہے، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پہلی خاتون جج کی تقرری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئی ہیں جس کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا گیا۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سے نوٹیفکیشن وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیا گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:

ملک دشمن عناصر کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔شیخ رشید

پیر کے روز جسٹس عائشہ ملک کی تقریبِ حلف برداری ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج سے حلف لیں گے۔ حال ہی میں پارلیمانی کمیٹی نے اِن کیمرہ اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی تقرری کی منظوری دی۔

اجلاس کی صدارت فاروق ایچ نائیک کر رہے تھے۔ پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج تعیناتی کی منظوری دی جو ملک کی ستر سال سے زائد تاریخ میں پہلی بار ہوا۔ 

گزشتہ برس چیف جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کی تاہم کمیشن ممبران کے مابین جسٹس عائشہ ملک کی تقرری پر اتفاقِ رائے نہ ہوسکا۔ وکلاء نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی پر سینیارٹی کااصول نظر انداز کیے جانے کی شکایت کی۔

خیال رہے کہ جسٹس عائشہ ملک منصفی کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کی سینئر جج جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کو ملک بھر میں تحسین کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک جسٹس مشیر عالم کی جگہ سنبھالیں گی۔ 

Related Posts