آسٹریلوی کے لیجنڈ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلوی کے لیجنڈ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
آسٹریلوی کے لیجنڈ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

سڈنی: آسٹریلوی کے لیجنڈ اسپنر شین وارن 52سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

شین وارن کو بڑے پیمانے پر کرکٹ کھیل کھیلنے والے عظیم ترین باؤلرز میں شمار کیا جاتا ہے، وہ ٹیسٹ کرکٹ کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باؤلر کے طور پر ریٹائر ہوئے۔

انتظامی کمیٹی کی جانب سے ایک مختصر بیان میں تصدیق کی گئی کہ وہ تھائی لینڈ کے کوہ ساموئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

ترجمان نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ شین وارن اپنے ولا میں مردہ پائے گئے، طبی عملے نے بہت کوشش کی مگر انہیں زندہ نہیں بچایاجاسکا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کپ کا دوسرا راؤنڈ، خیبر پختونخوا، سندھ اور سینٹرل پنجاب نے میچز جیت لیے

کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک مانے جانے والے شین وارن نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں، 194 ون ڈے میچوں میں 293 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts