طالبان پورے افغانستان پر کنٹرول نہیں کرسکے،مسلح مزاحمت جاری ہے ،روس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Taliban claim control of Ahmed Masood's residence

ماسکو :روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان کے پورے علاقے پر کنٹرول نہیں رکھتے،افغانستان کے علاقے وادی پنجشیر میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت جاری ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگئی لاوروف نے اپنے لیبیا کے ہم منصب سے ملاقات کے بعد ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ معزول نائب صدر امر اللہ صالح اور ایک مقتول طالبان مخالف جنگجو کے بیٹے احمد مسعود مزاحمت کاروں کی قیادت کر رہے ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ نے نمائندہ حکومت کے قیام کے لیے افغانستان میں تمام سیاسی رہنماؤں کو شامل کرتے ہوئے ایک جامع مذاکرات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ طالبان مخالف تحریک کے سابق رہنما احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمتی تحریک چلانے کے لیے اسلحے کا مطالبہ کردیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے اپنے مضمون میں احمد مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس طاقت بھی ہم جوان بھی ہیں بس نہیں ہے تو اسلحہ نہیں ہے اگر امریکا ہم اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کردے تو ہم طالبان کے خلاف تحریک شروع کرنے کا تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:افغانستان کا پرچم لہرانے والے افغان شہریوں پر طالبان کا تشدد، ویڈیو زوائرل

احمد مسعود نے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس طالبان کا مقابلہ کرنے کے لیے مؤثر طاقت موجود ہے مگر کی ملیشیا کو اسلحہ و بارود کی ضرورت ہے۔ امریکا ہم کو اسلحہ فراہم کرکے اپنی جمہوریت سے عملداری ثابت کرے۔

احمد مسعود کے مطابق وہ اپنا مضمون وادی “پنج شیر” میں بیٹھ کر لکھ رہے ہیں اور اپنے والد کے نقش قدم پرچلنے کے لیے تیار بھی ہیں۔ مرحوم کمانڈر احمد شاہ مسعود کو پنجشیر کا شیر بھی کہا جاتا تھا۔ روس کے خلاف ہونے والے جہاد میں انہوں ںے انتہائی اہم مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Related Posts