کراچی میں تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن، سیکڑوں مکانات گرانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Anti-encroachment operation continues in parts of Karachi

کراچی: شہر قائد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری،اسٹالز، پنکچر بنانے کا سامان، مرغیوں کے پنجرے، ٹھیلے، پتھارے، پلاسٹک کے بورے اور دیگر تجاوزات ضبط ، سیکروں مکانات گرانے کیلئے مکینوں کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے کراچی کے دو اضلاع میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔آپریشن کی نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کر رہے ہیں۔

سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کے مطابق ضلع جنوبی کے تین علاقوں میں اور ضلع شرقی میں محمود آباد جونیجو کالونی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

آپریشن میں نالوں پر بنائی گئی تجاوزات مسمار کی جا رہی ہیں اور مختلف قسم کے اسٹال، پنکچر بنانے کا سامان، مرغیوں کے پنجرے، ٹھیلے، پتھارے، پلاسٹک کے بورے اور دیگر تجاوزات ضبط کی جا رہی ہیں۔

آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، علاقہ پولیس، ایس ایچ او، پولیس کی بھاری نفری، رینجرز،سٹی وارڈن اور اسٹاف اینٹی انکروچمنٹ بھی موقع پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:

کراچی کی تباہی برسوں کا نوحہ

کراچی کو حقیقی توجہ کی ضرورت

سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے ساتوں اضلاع میں دن رات اور چھٹی والے روز بھی روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

کے ایم سی کی انسداد تجاوزات سیل کی جانب سے ڈھائی سو مکانات کو خالی کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، جس پر مکین سراپا احتجاج ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو کراچی انڈہ موڑ سے لے کر منگھوپیر تک 250سے زائد مکانات کو خالی کرنے کے نوٹس ملنے پر نصرت بھٹو کالونی قلندریہ چوک کے قریب مکینوں نے اپنے حقوق کیلئے مظاہرہ کیا۔

مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے لیز مکانات کو مسمار کرنے کے لیے انتظامیہ نے نوٹس جاری کیے ہیں، ہمارے مکانات کو مسمار کرکے ہم سے چھت چھینی جارہی ہے جن مکانات میں رہائش پزیر ہیں ان کو مسمار نہیں کیا جاسکتا۔

Related Posts