سرینگر: بھارتی فوج کے سپاہی نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے گھر میں خود کو آگ لگاکر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈو تبتین بارڈر پولیس کا 50 سالہ ہیڈ کانسٹیبل راجندر کمار چھٹی پر ضلع پونچھ میں اپنے گھر پر آیا ہوا تھا جہاں اس نے اپنے رہائشی مکان میں خود کو آگ لگا لی۔
پولیس اہلکار کی موت ابھی تک پراسرار ہے اور خود کشی کی وجہ جاننے کی فی الحال کوشش کی جارہی ہے۔
ضلع پونچھ کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) رنجیت سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل کی موت جھلسنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر گفتگو، پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب